اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا کہ جمعیت اہل حدیث کے سربراہ ساجد میر سے ملک میں ایک آئینی اور منتخب حکومت کے قیام اور انیس مارچ کو لاہور میں آزادی مارچ کے بڑے اجتماع کے بارے میں مشاورت ہوئی - مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک باصلاحیت اور ان کے بقول نمائندہ حکومت کے قیام کے لئے جد وجہد کررہے ہیں - مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بڑی جماعتوں کی بعض پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن تقسیم ہے جس کی وجہ سے حکومت کو فائدہ ہوا ہے لیکن ہم، سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ ہم نے دوبارہ عوام کے درمیان نکلنے کا فیصلہ کیا ہے - انہوں نے کہا کہ تیئیس فروری کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں بھی قومی کنونشن کا انعقاد کریں گے تاکہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاسکے -
/129